Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَّ سَبِّحُوۡهُ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا‏ ﴿42﴾
اور صبح شام اس کی پاکیزگی بیان کرو ۔
و سبحوه بكرة و اصيلا
And exalt Him morning and afternoon.
Aur subha-o-shaam uss ki pakeezgi biyan kero.
اور صبح و شام اس کی تسبیح کرو ۔
اور صبح و شام اس کی پاکی بولو ( ف۱۰٦ )
اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو 78 ۔
اور صبح و شام اس کی تسبیح کیا کرو
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :78 اس سے مقصود مسلمانوں کو یہ تلقین کرنا ہے کہ جب دشمنوں کی طرف سے اللہ کے رسول پر طعن و تشنیع کی بوچھاڑ ہو رہی ہو اور دین حق کو زک پہنچانے کے لیے ذات رسول کو ہدف بنا کر پروپیگنڈے کا طوفان برپا کیا جا رہا ہو ، ایسی حالت میں اہل ایمان کا کام نہ تو یہ ہے کہ ان بیہودگیوں کو اطمینان کے ساتھ سنتے رہیں ، اور نہ یہ کہ خود بھی دشمنوں کے پھیلائے ہوئے شکوک و شبہات میں مبتلا ہوں ، اور نہ یہ کہ جواب میں ان سے گالم گلوچ کرنے لگیں ، بلکہ ان کا کام یہ ہے کہ عام دنوں سے بڑھ کر اس زمانے میں خصوصیت کے ساتھ اللہ کو اور زیادہ یاد کریں ۔ اللہ کو کثرت سے یاد کرنے کا مفہوم حاشیہ نمبر ٦۳میں بیان کیا جا چکا ہے ۔ صبح و شام تسبیح کرنے سے مراد دائماً تسبیح کرتے رہنا ہے ۔ اور تسبیح کے معنی اللہ کی پاکیزگی بیان کرنے کے ہیں نہ کہ محض دانوں والی تسبیح پھر انے کے ۔