Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَدَعۡ اَذٰٮهُمۡ وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا‏ ﴿48﴾
اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ ما نیے!اور جو ایذاء ( ان کی طرف سے پہنچے ) اس کا خیال بھی نہ کیجئے اللہ پر بھروسہ کیئے رہیں کافی ہے اللہ تعالٰی کام بنانے والا ۔
و لا تطع الكفرين و المنفقين و دع اذىهم و توكل على الله و كفى بالله وكيلا
And do not obey the disbelievers and the hypocrites but do not harm them, and rely upon Allah . And sufficient is Allah as Disposer of affairs.
Aur kafiron aur munafiqon ka kehna na maniyey! Aur jo eeza ( inn ki taraf say phonchay ) uss ka khayal na kijiyey Allah per bharosa kiyey rahen aur kafi hai Allah Taalaa kaam bananay wala.
اور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانو اور ان کی طرف سے جو تکلیف پہنچے اس کی پروا نہ کرو ، اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ رکھوالا بننے کے لیے کافی ہے ۔
اور کافروں اور منافقوں کی خوشی نہ کرو اور ان کی ایذا پر درگزر فرماؤ ( ف۱۱٤ ) اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، اور اللہ بس ہے کارساز ،
اور ہرگز نہ دبو کفار و منافقین سے ، کوئی پرواہ نہ کرو ان کی اذیت رسانی کی اور بھروسہ کر لو اللہ پر ، اللہ ہی اس کے لیے کافی ہے کہ آدمی اپنے معاملات اس کے سپرد کر دے ۔
اور آپ کافروں اور منافقوں کا ( یہ ) کہنا ( کہ ہمارے ساتھ مذہبی سمجھوتہ کر لیں ہرگز ) نہ مانیں اور اُن کی ایذاء رسانی سے درگزر فرمائیں ، اور اﷲ پر بھروسہ ( جاری ) رکھیں ، اور اﷲ ہی ( حق و باطل کی معرکہ آرائی میں ) کافی کارساز ہے