Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
لِّيُعَذِّبَ اللّٰهُ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ وَالۡمُشۡرِكٰتِ وَيَتُوۡبَ اللّٰهُ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا‏ ﴿73﴾
۔ ( یہ اس لئے ) کہ اللہ تعالٰی منافق مردوں عورتوں اور مشرک مردوں عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں عورتوں کی توبہ قبول فرمائے ، اور اللہ تعالٰی بڑا ہی بخشنے والا اور مہربان ہے ۔
ليعذب الله المنفقين و المنفقت و المشركين و المشركت و يتوب الله على المؤمنين و المؤمنت و كان الله غفورا رحيما
[It was] so that Allah may punish the hypocrite men and hypocrite women and the men and women who associate others with Him and that Allah may accept repentance from the believing men and believing women. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
( yeh iss liye ) kay Allah Taalaa munafiq mardon aurton aur mushrik mardon aurton ko saza dey aur momin mardon aurton ki toba qabool farmaye aur Allah Taalaa bara hi bakhsney wala aur meharbaan hai.
نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو ، نیز مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے گا ، اور مومن مردوں اور مومن عورتوں پر رحمت کے ساتھ توجہ فرمائے گا ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
تاکہ اللہ عذاب منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو ( ف۱۷۳ ) اور اللہ توبہ قبول فرمائے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
اس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں ، اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں کی توبہ قبول کرے ، اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے ۔ ع9
۔ ( یہ ) اس لئے کہ اللہ منافق مَردوں اورمنافق عورتوں اور مشرِک مَردوں اور مشرِک عورتوں کو عذاب دے اور اللہ مومِن مَردوں اور مومِن عورتوں کی توبہ قبول فرمائے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے
ضمیمہ مسکنگ