Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ اَوۡلَى النَّاسِ بِاِبۡرٰهِيۡمَ لَـلَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ وَهٰذَا النَّبِىُّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ‌ؕ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿68﴾
سب لوگوں سے زیادہ ابرہیم سے نزدیک تروہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کا کہا مانا اور یہ نبی اور جو لوگ ایمان لائے ، مومنوں کا ولی اور سہارا اللہ ہی ہے ۔
ان اولى الناس بابرهيم للذين اتبعوه و هذا النبي و الذين امنوا و الله ولي المؤمنين
Indeed, the most worthy of Abraham among the people are those who followed him [in submission to Allah ] and this prophet, and those who believe [in his message]. And Allah is the ally of the believers.
Sab logon say ziyada ibrahim say nazdeek tar woh log hain jinhon ney unn ka kaha maana aur yeh nabi aur jo log eman laye mominon ka wali aur shahara Allah hi hai.
ابراہیم کے ساتھ تعلق کے سب سے زیادہ حق دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی ، نیز یہ نبی ( آخر الزماں ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور وہ لوگ ہیں جو ( ان پر ) ایمان لائے ہیں ، اور اللہ مومنوں کا کارساز ہے ۔
بیشک سب لوگوں سے ابراہیم کے زیادہ حق دار وہ تھے جو ان کے پیرو ہوئے ( ف۱۲۸ ) اور یہ نبی ( ف۱۲۹ ) اور ایمان والے ( ف۱۳۰ ) اور ایمان والوں کا ولی اللہ ہے ،
ابراہیم سے نسبت رکھنے کا سب سے زیادہ حق اگر کسی کو پہنچتا ہے تو ان لوگوں کو پہنچتا ہے جنھوں نے اس کی پیروی کی اور اب یہ نبی اور اس کے ماننے والے اس نسبت کے زیادہ حق دار ہیں ۔
بیشک سب لوگوں سے بڑھ کر ابراہیم ( علیہ السلام ) کے قریب ( اور حق دار ) تو وہی لوگ ہیں جنہوں نے ان ( کے دین ) کی پیروی کی ہے اور ( وہ ) یہی نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور ( ان پر ) ایمان لانے والے ہیں ، اور اﷲ ایمان والوں کا مددگار ہے