Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
مَا كَانَ اِبۡرٰهِيۡمُ يَهُوۡدِيًّا وَّلَا نَصۡرَانِيًّا وَّ لٰكِنۡ كَانَ حَنِيۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏ ﴿67﴾
ابراہیم تو نہ یہودی تھے نہ نصرانی بلکہ وہ تو یک طرفہ ( خالص ) مسلمان تھے وہ مشرک بھی نہ تھے ۔
ما كان ابرهيم يهوديا و لا نصرانيا و لكن كان حنيفا مسلما و ما كان من المشركين
Abraham was neither a Jew nor a Christian, but he was one inclining toward truth, a Muslim [submitting to Allah ]. And he was not of the polytheists.
Ibrahim to na yahudi thay na nasrani thay bulkay woh to yak tarfa ( khalis ) musalman thay woh mushrik bhi na thay.
ابراہیم نہ یہودی تھے ، نہ نصرانی ، بلکہ وہ تو سیدھے سیدھے مسلمان تھے ، اور شرک کرنے والوں میں کبھی شامل نہیں ہوئے ۔
ابراہیم نہ یہودی تھے نہ نصرانی بلکہ ہر باطل سے جدا مسلمان تھے ، اور مشرکوں سے نہ تھے ( ف۱۲۷ )
ابراہیم نہ یہودی تھا نہ عیسائی ، بلکہ وہ تو ایک مسلم یکسو تھا 59 اور وہ ہرگز مشرکوں میں سے نہ تھا ۔
ابراہیم ( علیہ السلام ) نہ یہودی تھے اور نہ نصرانی وہ ہر باطل سے جدا رہنے والے ( سچے ) مسلمان تھے ، اور وہ مشرکوں میں سے بھی نہ تھے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :59 اصل میں لفظ حنیف استعمال ہوا ہے جس سے مراد ایسا شخص ہے جو ہر طرف سے رخ پھیر کر ایک خاص راستہ پر چلے ۔ اسی مفہوم کو ہم نے ”مسلم یک سو“ سے ادا کیا ہے ۔