Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿29﴾
پوچھتے ہیں کہ وہ وعدہ ہے کب؟ سچے ہو تو بتا دو ۔
و يقولون متى هذا الوعد ان كنتم صدقين
And they say, "When is this promise, if you should be truthful?"
Poochtay hain kay woh wada hai kab? Sachay hoto bata do.
اور ( تم سے ) کہتے ہیں کہ : اگر تم سچے ہو تو یہ ( قیامت کا ) وعدہ کب پورا ہوگا؟
اور کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا ( ف۸۲ ) اگر تم سچے ہو ،
یہ لوگ تم سے کہتے ہیں کہ وہ ( قیامت کا ) وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو؟48 ۔
اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدۂ ( آخرت ) کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :48 یعنی جس وقت کے متعلق ابھی تم نے کہا ہے کہ ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا اور ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا ، وہ وقت آخر کب آئے گا ؟ ایک مدت سے ہمارا مقدمہ چل رہا ہے ۔ ہم تمہیں بار بار جھٹلا چکے ہیں اور کھلم کھلا تمہاری مخالفت کیے جا رہے ہیں ۔ اب اس کا فیصلہ کیوں نہیں کر ڈالا جاتا ؟