Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا بَلۡ مَكۡرُ الَّيۡلِ وَ النَّهَارِ اِذۡ تَاۡمُرُوۡنَـنَاۤ اَنۡ نَّـكۡفُرَ بِاللّٰهِ وَنَجۡعَلَ لَهٗۤ اَنۡدَادًا ؕ وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ ؕ وَجَعَلۡنَا الۡاَغۡلٰلَ فِىۡۤ اَعۡنَاقِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ؕ هَلۡ يُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿33﴾
۔ ( اس کے جواب میں ) یہ کمزور لوگ ان متکبروں سے کہیں گے ، ( نہیں نہیں ) بلکہ دن رات مکرو فریب سے ہمیں اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے شریک مقرر کرنے کا تمارا حکم دینا ہماری بے ایمانی کا باعث ہوا اور عذاب کو دیکھتے ہی سب کے سب دل میں پشیمان ہو رہے ہونگے اور کافروں کی گردنوں میں ہم طوق ڈال دیں گے انہیں صرف ان کے کئے کرائے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا ۔
و قال الذين استضعفوا للذين استكبروا بل مكر اليل و النهار اذ تامروننا ان نكفر بالله و نجعل له اندادا و اسروا الندامة لما راوا العذاب و جعلنا الاغلل في اعناق الذين كفروا هل يجزون الا ما كانوا يعملون
Those who were oppressed will say to those who were arrogant, "Rather, [it was your] conspiracy of night and day when you were ordering us to disbelieve in Allah and attribute to Him equals." But they will [all] confide regret when they see the punishment; and We will put shackles on the necks of those who disbelieved. Will they be recompensed except for what they used to do?
( Iss kay jawab mein ) yeh kamzor log inn mutakabbiron say kahen gay ( nahi nahi ) bulkay din raat makar-o-faraib say humen Allah kay sath kufur kerney aur uss kay shareek muqarrar kerney ka tumhara hukum dena humari bey emaani ka baees hua aur azab ko dekhtay hi sab ka sab dil mein pashemaan ho rahey hongay aur kafiron ki gardano mein hum toq daal den gay unhen sirf unn kay kiyey keraye aemaal ka badla diya jayega.
اور جنہیں کمزور سمجھا گیا تھا وہ ان سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ : نہیں ، یہ تمہاری رات دن کی مکاری ہی تو تھی ( جس نے ہمیں روکا تھا ) جب تم ہمیں تاکید کرتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کا معاملہ کریں ، اور اس کے ساتھ ( دوسروں کو ) شریک مانیں ۔ اور یہ سب جب عذاب کو دیکھ لیں گے تو اپنا پچھتاوا چھپا رہے ہوں گے ۔ ( ١٧ ) اور جن جن لوگوں نے کفر اختیار کیا تھا ہم ان سب کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے ۔ ان کو کسی اور بات کا نہیں ، انہی اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے ۔
اور کہیں گے وہ جو دبے ہوئے تھے ان سے جو اونچے کھینچتے تھے بلکہ رات دن کا داؤں ( فریب ) تھا ( ف۸۸ ) جبکہ تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ اللہ کا انکار کریں اور اس کے برابر والے ٹھہرائیں ، اور دل ہی دل میں پچھتانے لگے ( ف۸۹ ) جب عذاب دیکھا ( ف۹۰ ) اور ہم نے طوق ڈالے ان کی گردنوں میں جو منکر تھے ( ف۹۱ ) وہ کیا بدلہ پائیں گے مگر وہی جو کچھ کرتے تھے ( ف۹۲ )
وہ دبے ہوئے لوگ ان بڑے بننے والوں سے کہیں گے ، نہیں ، بلکہ شب روز کی مکاری تھی جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کریں اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھیرائیں 53 ۔ آخرکار جب یہ لوگ عذاب دیکھیں گے تو اپنے دلوں میں پچھتائیں گے اور ہم ان منکرین کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے ۔ کیا لوگوں کو اس کے سوا اور کوئی بدلہ دیا جا سکتا ہے کہ جیسے اعمال ان کے تھے ویسی ہی جزا وہ پائیں؟
پھر کمزور لوگ متکبرّوں سے کہیں گے: بلکہ ( تمہارے ) رات دن کے مَکر ہی نے ( ہمیں روکا تھا ) جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کریں اور ہم اس کے لئے شریک ٹھہرائیں ، اور وہ ( ایک دوسرے سے ) ندامت چھپائیں گے جب وہ عذاب دیکھ لیں گے اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے ، اور انہیں اُن کے کئے کا ہی بدلہ دیا جائے گا
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :53 دوسرے الفاظ میں ان عوام کا جواب یہ ہو گا کہ تم اس ذمہ داری میں ہم کو برابر کا شریک کہاں ٹھہرائے دے رہے ہو ۔ کچھ یہ بھی یاد ہے کہ تم نے اپنی چال بازیوں ، فریب کاریوں اور جھوٹے پروپیگنڈوں سے کیا طلسم باندھ رکھا تھا ، اور رات دن خلق خدا کو پھانسنے کے لیے کیسے کیسے جتن تم کیا کرتے تھے ۔ معاملہ صرف اتنا ہی نہیں ہے کہ تم نے ہمارے سامنے دنیا پیش کی اور ہم اس پر ریجھ گئے ۔ امر واقعہ یہ بھی تو ہے کہ تم شب و روز کی مکاریوں سے ہم کو بے وقوف بناتے تھے اور تم میں سے ہر شکاری روز ایک نیا جال بن کر طرح طرح کی تدبیروں سے اللہ کے بندوں کو اس میں پھانستا تھا ۔ قرآن مجید میں پیشواؤں اور پیروں کے اس جھگڑے کا ذکر مختلف مقامات پر مختلف طریقوں سے آیا ہے ۔ تفصیل کے لیے حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں: اعراف ، آیات 38 ۔ 39 ۔ ابراہیم ، 21 ۔ القصص ، 63 ۔ الاحزاب ، 66 ۔ 68 ۔ المومن ، 47 ۔ 48 ۔ حٰم السجدہ ، 29 ۔