Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اَوَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ وَكَانُوۡۤا اَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً ؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُعۡجِزَهٗ مِنۡ شَىۡءٍ فِى السَّمٰوٰتِ وَلَا فِى الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَلِيۡمًا قَدِيۡرًا‏ ﴿44﴾
اور کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں جس میں دیکھتے بھالتے کہ جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کا انجام کیا ہوا؟ حالانکہ وہ قوت میں ان سے بڑھے ہوئے تھے ، اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی چیز اس کو ہرا دے نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں ۔ وہ بڑے علم والا ، بڑی قدرت والا ہے ۔
او لم يسيروا في الارض فينظروا كيف كان عاقبة الذين من قبلهم و كانوا اشد منهم قوة و ما كان الله ليعجزه من شيء في السموت و لا في الارض انه كان عليما قديرا
Have they not traveled through the land and observed how was the end of those before them? And they were greater than them in power. But Allah is not to be caused failure by anything in the heavens or on the earth. Indeed, He is ever Knowing and Competent.
Aur kiya yeh log zamin mein chalay phiray nahi jiss mein dekhtay bhaaltay kay jo log inn say pehlay ho guzray hain unn ka anjam kiya hua? Halankay woh qooat mein inn say barhay huyey thay aur Allah aisa nahi hai kay koi cheez uss ko hara day na aasmano mein aur na zamin mein woh baray ilm wala bari qudrat wala hai.
اور کیا ان لوگوں نے زمین میں کبھی سفر نہیں کیا جس سے وہ یہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ، ان کا انجام کیسا ہوا ، جبکہ وہ طاقت میں ان سے بہت زیادہ مضبوط تھے ؟ اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ آسمانوں یا زمین کی کوئی چیز اسے عاجز کرسکے ۔ بیشک وہ علم کا بھی مالک ہے ، قدرت کا بھی مالک ۔
اور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ان سے اگلوں کا کیسا انجام ہوا ( ف۱۰۹ ) اور وہ ان سے زور میں سخت تھے ( ف۱۱۰ ) اور اللہ وہ نہیں جس کے قابو سے نکل سکے کوئی شئے آسمانوں اور نہ زمین میں ، بیشک وہ علم و قدرت والا ہے ،
کیا یہ لوگ زمین میں کبھی چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں اور ان سے بہت زیادہ طاقتور تھے؟ اللہ کو کوئی چیز عاجز کرنے والی نہیں ہے ، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں ۔ وہ سب کچھ جانتا ہے اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
کیا یہ لوگ زمین میں چلتے پھرتے نہیں ہیں کہ دیکھ لیتے کہ اُن لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو اِن سے پہلے تھے حالانکہ وہ اِن سے کہیں زیادہ زورآور تھے ، اور اﷲ ایسا نہیں ہے کہ آسمانوں میں کوئی بھی چیز اسے عاجز کر سکے اور نہ ہی زمین میں ( ایسی کوئی چیز ہے ) ، بیشک وہ بہت علم والا بڑی قدرت والا ہے
عبرت ناک مناظر سے سبق لو ۔ حکم ہوتا ہے کہ ان منکروں سے فرما دیجئے کہ زمین میں چل پھر کر دیکھیں تو سہی کہ ان جیسے ان سے پہلے کے لوگوں کا کیسا عبرتناک انجام ہوا ۔ ان کی نعمتیں چھن گئیں ، ان کے محلات اجاڑ دیئے گئے ، ان کی طاقت تنہا ہو گئی ، ان کے مال تباہ کر دیئے گئے ، ان کی اولادیں ہلاک کر دی گئیں ، اللہ کے عذاب ان پر سے کسی طرح نہ ٹلے ۔ آئی ہوئی مصیبت کو وہ نہ ہٹا سکے ، نوچ لئے گئے ، تباہ و برباد کر دیئے گئے ، کچھ کام نہ آیا ، کوئی فائدہ کسی سے نہ پہنچا ۔ اللہ کو کوئی ہرا نہیں سکتا ، اسے کوئی امر عاجز نہیں کر سکتا ، اس کا کوئی ارادہ کامیابی سے جدا نہیں ، اس کا کوئی حکم کسی سے ٹل نہیں سکتا ۔ وہ تمام کائنات کا عالم ہے وہ تمام کاموں پر قادر ہے ۔ اگر وہ اپنے بندوں کے تمام گناہوں پر پکڑ کرتا تو تمام آسمانوں والے اور زمینوں والے ہلاک ہو جاتے ۔ جانور اور رزق تک برباد ہو جاتے ۔ جانوروں کو ان کے گھونسلوں اور بھٹوں میں بھی عذاب پہنچ جاتا ۔ زمین پر کوئی جانور باقی نہ بچتا ۔ لیکن اب ڈھیل دیئے ہوئے ہے عذابوں کو موخر کئے ہوئے ہے وقت آ رہا ہے کہ قیامت قائم ہو جائے اور حساب کتاب شروع ہو جائے ۔ اطاعت کا بدلہ اور ثواب ملے ۔ نافرمانی کا عذاب اور اس پر سزا ہو ۔ اجل آنے کے بعد پھر تاخیر نہیں ملنے کی ۔ اللہ عزوجل اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے اور وہبخوبی دیھنے الا ہے ۔