Surah

Information

Surah ID #36
Total Verses 83 Ayaat
Rukus 5
Sajdah 0
Actual Order #41
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
Surah 36: Ya Seen Ayat #5
تَنۡزِيۡلَ الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِ ۙ‏ ﴿5﴾
[This is] a revelation of the Exalted in Might, the Merciful,
یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ۔

More translations & tafseer

تنزيل العزيز الرحيم
[This is] a revelation of the Exalted in Might, the Merciful,
Yeh quran Allah zabardast meharban ki taraf say nazil kiya gaya hai.
یہ قرآن اس ذات کی طرف سے اتارا جارہا ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی رحمت بھی کامل ۔
عزت والے مہربان کا اتارا ہوا ،
۔ ( اور یہ قرآن ) غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ 3 ہے ۔
۔ ( یہ ) بڑی عزت والے ، بڑے رحم والے ( رب ) کا نازل کردہ ہے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :3 یہاں قرآن کے نازل کرنے والے کی دو صفتیں بیان کی گئی ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ غالب اور زبردست ہے ۔ دوسرے یہ کہ وہ رحیم ہے ۔ پہلی صفت بیان کرنے سے مقصود اس حقیقت پر متنبہ کرنا ہے کہ یہ قرآن کسی بے زور ناصح کی نصیحت نہیں ہے جسے تم نظر انداز کر دو تو تمہارا کچھ نہ بگڑے ، بلکہ یہ اس مالک کائنات کا فرمان ہے جو سب پر غالب ہے ، جس کے فیصلوں کو نافذ ہونے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی ، اور جس کی پکڑ سے بچ جانے کی قدرت کسی کو حاصل نہیں ہے ۔ اور دوسری صفت بیان کرنے سے مقصود یہ احساس دلانا ہے کہ یہ سراسر اس کی مہربانی ہے کہ اس نے تمہاری ہدایت و رہنمائی کے لیے اپنا رسول بھیجا اور یہ کتاب عظیم نازل کی تاکہ تم گمراہیوں سے بچ کر اس راہ راست پر چل سکو جس سے تمہیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل ہوں ۔