Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
وَجَعَلۡنَا مِنۡۢ بَيۡنِ اَيۡدِيۡهِمۡ سَدًّا وَّمِنۡ خَلۡفِهِمۡ سَدًّا فَاَغۡشَيۡنٰهُمۡ فَهُمۡ لَا يُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿9﴾
اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کر دی اور ایک آڑ ان کے پیچھے کر دی جس سے ہم نے ان کو ڈھانک دیا سو وہ نہیں دیکھ سکتے ۔
و جعلنا من بين ايديهم سدا و من خلفهم سدا فاغشينهم فهم لا يبصرون
And We have put before them a barrier and behind them a barrier and covered them, so they do not see.
Aur hum ney aik aarh unn kay samney ker di aur aik aarh unn kay peechay kerdi jiss say hum ney unn ko dhank diya so woh nahi dekh saktay.
اور ہم نے ایک آڑ ان کے آگے کھڑی کردی ہے ، اور ایک آڑ ان کے پیچھے کھڑی کردی ہے ، اور اس طرح انہیں ہر طرف سے ڈھانک لیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا ۔
اور ہم نے ان کے آگے دیوار بنادی اور ان کے پیچھے ایک دیوار اور انہیں اوپر سے ڈھانک دیا تو انہیں کچھ نہیں سوجھتا ( ف۸ )
ہم نے ایک دیوار ان کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار ان کے پیچھے ۔ ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے ، انہیں اب کچھ نہیں 7 سوجھتا ۔
اور ہم نے اُن کے آگے سے ( بھی ) ایک دیوار اور اُن کے پیچھے سے ( بھی ) ایک دیوار بنا دی ہے ، پھر ہم نے اُن ( کی آنکھوں ) پر پردہ ڈال دیا ہے سو وہ کچھ نہیں دیکھتے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :7 ایک دیوار آگے اور ایک پیچھے کھڑی کر دینے سے مراد یہ ہے کہ اسی ہٹ دھرمی اور استکبار کا فطری نتیجہ یہ ہوا ہے کہ یہ لوگ نہ پچھلی تاریخ سے کوئی سبق لیتے ہیں ، اور نہ مستقبل کے نتائج پر کبھی غور کرتے ہیں ۔ ان کے تعصبات نے ان کو ہر طرف سے اس طرح ڈھانک لیا ہے اور ان کی غلط فہمیوں نے ان کی آنکھوں پر ایسے پردے ڈال دیے ہیں کہ انہیں وہ کھلے کھلے حقائق نظر نہیں آتے جو ہر سلیم الطبع اور بے تعصب انسان کو نظر آ رہے ہیں ۔