Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
اِنِّىۡۤ اٰمَنۡتُ بِرَبِّكُمۡ فَاسۡمَعُوۡنِؕ‏ ﴿25﴾
میری سنو! میں تو ( سچے دل سے ) تم سب کے رب پر ایمان لا چکا ۔
اني امنت بربكم فاسمعون
Indeed, I have believed in your Lord, so listen to me."
Meri suno! Mein to ( sachay dil say ) tum sab kay rab per eman laa chuka.
میں تو تمہارے پروردگار پر ایمان لاچکا ۔ اب تم بھی میری بات سن لو ۔
مقرر میں تمہارے رب پر ایمان لایا تو میری سنو ( ف۳۰ )
میں تو تمہارے رب پر ایمان لے 21 آیا ، تم بھی میری بات مان لو ۔
بے شک میں تمہارے رب پر ایمان لے آیا ہوں ، سو تم مجھے ( غور سے ) سنو
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :21 اس فقرے میں پھر حکمت تبلیغ کا ایک لطیف نکتہ پوشیدہ ہے ۔ یہ کہہ کر اس شخص نے ان لوگوں کو یہ احساس دلایا کہ جس رب پر میں ایمان لایا ہوں وہ محض میرا ہی رب نہیں ہے بلکہ تمہارا رب بھی ہے ۔ اس پر ایمان لا کر میں نے غلطی نہیں کی ہے بلکہ اس پر ایمان نہ لا کر تم ہی غلطی کر رہے ہو ۔