Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلٰى قَوۡمِهٖ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ مِنۡ جُنۡدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَمَا كُـنَّا مُنۡزِلِيۡنَ‏ ﴿28﴾
اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اُتارا ، اور نہ اس طرح ہم اُتارا کرتے ہیں ۔
و ما انزلنا على قومه من بعده من جند من السماء و ما كنا منزلين
And We did not send down upon his people after him any soldiers from the heaven, nor would We have done so.
Iss kay baad hum ney uss qom per aasman say koi lashkar na utara aur na iss tarah hum utara kertay hain.
اور اس شخص کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ، اور نہ ہمیں اتارنے کی ضرورت تھی ۔ ( ١١ )
اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا ( ف۳۳ ) اور نہ ہمیں وہاں کوئی لشکر اتارنا تھا ، ( ۲۹ ) وہ تو بس ایک ہی چیخ تھی جبھی وہ بجھ کر رہ گئے ( ف۳٤ ) ،
اس کے بعد اس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ۔ ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھی ۔
اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے ( فرشتوں کا ) کوئی لشکر نہیں اتارا اور نہ ہی ہم ( ان کی ہلاکت کے لئے فرشتوں کو ) اتارنے والے تھے