اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا ( ف۳۳ ) اور نہ ہمیں وہاں کوئی لشکر اتارنا تھا ، ( ۲۹ ) وہ تو بس ایک ہی چیخ تھی جبھی وہ بجھ کر رہ گئے ( ف۳٤ ) ،
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :24
ان الفاظ میں ایک لطیف طنز ہے ۔ اپنی طاقت پر ان کا گھمنڈ اور دین حق کے خلاف ان کا جوش و خروش گویا ایک شعلۂ جوالہ تھا جس کے متعلق اپنے زعم میں وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ ان تینوں انبیاء اور ان پر ایمان لانے والوں کو بھسم کر ڈالے گا ۔ لیکن اس شعلے کی بساط اس سے زیادہ کچھ نہ نکلی کہ خدا کے عذاب کی ایک ہی چوٹ نے اس کو ٹھنڈا کر کے رکھ دیا ۔