Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
مَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً تَاۡخُذُهُمۡ وَهُمۡ يَخِصِّمُوۡنَ‏ ﴿49﴾
انہیں صرف ایک سخت چیخ کا انتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہونگے ۔
ما ينظرون الا صيحة واحدة تاخذهم و هم يخصمون
They do not await except one blast which will seize them while they are disputing.
Enhen sirf aik sakht cheekh ka intezar hai jo enhen aa pakray gi aur yeh bahum laraee jhagray mein hi hongay
۔ ( دراصل ) یہ لوگ بس ایک چنگھاڑ کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کی حجت بازی کے عین درمیان انہیں آپکڑے گی ۔
راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی ( ف٦٤ ) کہ انہیں آلے گی جب وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوں گے ، ( ف٦۵ )
دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک انہیں عین اس حالت میں دھر لے گا جب یہ ( اپنے دنیوی معاملات میں ) جھگڑ رہے ہوں گے ،
وہ لوگ صرِف ایک سخت چنگھاڑ کے ہی منتظر ہیں جو انہیں ( اچانک ) پکڑے گی اور وہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے