Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قُلۡ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ وَ اِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَالۡاَسۡبَاطِ وَمَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى وَ عِيۡسٰى وَالنَّبِيُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّهِمۡ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ‏ ﴿84﴾
آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ تعالٰی پر اور جو کچھ ہم پر اُتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) اور اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) اور ان کی اولاد پر اتارا گیا اور جو کچھ موسیٰ و عیسیٰ ( علیہ السلام ) پر اور دوسرے انبیاء ( علیہ السلام ) اللہ تعالٰی کی طرف سے دئیے گئے ، ان سب پر ایمان لائے ، ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ تعالٰی کے فرمانبردار ہیں ۔
قل امنا بالله و ما انزل علينا و ما انزل على ابرهيم و اسمعيل و اسحق و يعقوب و الاسباط و ما اوتي موسى و عيسى و النبيون من ربهم لا نفرق بين احد منهم و نحن له مسلمون
Say, "We have believed in Allah and in what was revealed to us and what was revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, and the Descendants, and in what was given to Moses and Jesus and to the prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and we are Muslims [submitting] to Him."
Aap keh dijiye kay hum Allah Taalaa per aur jo kuch hum per utara gaya hai aur jo kuch ibrahim ( alh-e-salam ) aur ismail ( alh-e-salam ) aur yaqoob ( alh-e-salam ) aur unn ki aulad per utara gaya aur jo kuch musa ( alh-e-salam ) aur essa ( alh-e-salam ) aur doosray anbiya Allah Taalaa ki taraf say diya gaye unn sab per eman laye hum inn mein say kissi kay darmiyan farq nahi kertay aur hum Allah Taalaa kay farmanbardar hain.
کہہ دو کہ : ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو ( کتاب ) ہم پر اتاری گئی اس پر ، اور اس ( ہدایت ) پر جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ( ان کی ) اولاد پر ان کے پروردگار کی طرف سے اتاری گئی ، اور ان باتوں پر جو موسی ، عیسیٰ اور ( دوسرے ) پیغمبروں کو عطا کی گئیں ۔ ہم ان ( پیغمبروں ) میں سے کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے ، اور ہم اسی ( ایک اللہ ) کے آگے سرجھکائے ہوئے ہیں ۔
اور اسی کی طرف پھیریں گے ، یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اترا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں پر اور جو کچھ ملا موسیٰ اور عیسیٰ اور انبیاء کو ان کے رب سے ، ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے ( ف۱٦۵ ) اور ہم اسی کے حضور گردن جھکائے ہیں
اے نبی ، کہو کہ ہم اللہ کو مانتے ہیں ، اس تعلیم کو مانتے ہیں جو ہم پر نازل کی گئی ہے ، ان تعلیمات کو بھی مانتے ہیں جو ابراہیم ، اسمٰعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اولادِ یعقوب پر نازل ہوئی تھیں ، اور ان ہدایات پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئیں ۔ ہم ان کے درمیان فرق نہیں کرتے ۔ 72 اور ہم اللہ کے تابع فرمان ( مسلم ) ہیں ۔
آپ فرمائیں: ہم اﷲ پر ایمان لائے ہیں اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب ( علیھم السلام ) اور ان کی اولاد پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ موسٰی اور عیسٰی اور جملہ انبیاء ( علیھم السلام ) کو ان کے رب کی طرف سے عطا کیا گیا ہے ( سب پر ایمان لائے ہیں ) ، ہم ان میں سے کسی پر بھی ایمان میں فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے تابع فرمان ہیں
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :72 یعنی ہمارا طریقہ یہ نہیں ہے کہ کسی نبی کو مانیں اور کسی کو نہ مانیں ، کسی کو جھوٹا کہیں اور کسی کو سچا ۔ ہم تعصب اور حمیت جاہلیہ سے پاک ہیں ۔ دنیا میں جہاں ، جو اللہ کا بندہ بھی اللہ کی طرف سے حق لے کر آیا ہے ، ہم اس کے بر حق ہونے پر شہادت دیتے ہیں ۔