Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَصۡرَهُمۡۙ وَهُمۡ لَهُمۡ جُنۡدٌ مُّحۡضَرُوۡنَ‏ ﴿75﴾
۔ ( حالانکہ ) ان میں ان کی مدد کی طاقت ہی نہیں ، ( لیکن ) پھر بھی ( مشرکین ) ان کے لئے حاضر باش لشکری ہیں ۔
لا يستطيعون نصرهم و هم لهم جند محضرون
They are not able to help them, and they [themselves] are for them soldiers in attendance.
( halankay ) unn mein inn ki madad ki taqat hi nahi ( lekin ) phir bhi ( musrikeen ) unn kay liye hazir baash lashkari hain.
۔ ( حالانکہ ) ان میں یہ طاقت ہی نہیں ہے کہ ان کی مدد کرسکیں ، بلکہ وہ ان کے لیے ایک ایسا ( مخالف ) لشکر بنیں گے جسے ( قیامت میں ان کے سامنے ) حاضر کرلیا جائے گا ۔ ( ٢٣ )
وہ ان کی مدد نہیں کرسکتے ( ف۹۸ ) اور وہ ان کے لشکر سب گرفتار حاضر آئیں گے ( ف۹۹ )
وہ ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتے بلکہ یہ لوگ الٹے ان کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں 62 ۔
وہ بت اُن کی مدد کی قدرت نہیں رکھتے اور یہ ( کفار و مشرکین ) اُن ( بتوں ) کے لشکر ہوں گے جو ( اکٹھے دوزخ میں ) حاضر کر دیئے جائیں گے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :62 یعنی وہ جھوٹے معبود بے چارے خود اپنے بقا اور اپنی حفاظت اور اپنی ضروریات کے لیے ان عبادت گزاروں کے محتاج ہیں ۔ ان کے لشکر نہ ہوں تو ان غریبوں کی خدائی ایک دن نہ چلے ۔ یہ ان کے حاضر باش غلام بنے ہوئے ہیں ۔ یہ ان کی بارگاہیں بنا اور سجا رہے ہیں ۔ یہ ان کے لیے پروپیگنڈا کرتے پھرتے ہیں ۔ یہ خلق خدا کو ان کا گرویدہ بناتے ہیں ۔ یہ ان کی حمایت میں لڑتے اور جھگڑتے ہیں تب کہیں ان کا خدائی چلتی ہے ۔ ورنہ ان کا کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو ۔ وہ اصلی خدا نہیں ہیں کہ کوئی اس کو مانے یا نہ مانے ، وہ اپنے زور پر آپ ساری کائنات کی فرماں روائی کر رہا ہے ۔