Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
اِنَّمَاۤ اَمۡرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔـا اَنۡ يَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ‏ ﴿82﴾
وہ جب کبھی کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے اسے اتنا فرما دینا ( کافی ہے ) کہ ہو جا وہ اسی وقت ہو جاتی ہے ۔
انما امره اذا اراد شيا ان يقول له كن فيكون
His command is only when He intends a thing that He says to it, "Be," and it is.
Woh jab kisi cheez ka iradah kerta hai ussay itna farma dena ( kafi hai ) kay ho ja woh ussi waqt hojati hai.
اس کا معاملہ تو یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرلے تو صرف اتنا کہتا ہے کہ : ہوجا ۔ بس وہ ہوجاتی ہے ۔
اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے ( ف۱۰۹ ) تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے ، ( ف۱۱۰ )
وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے ۔
اس کا امرِ ( تخلیق ) فقط یہ ہے کہ جب وہ کسی شے کو ( پیدا فرمانا ) چاہتا ہے تو اسے فرماتا ہے: ہو جا ، پس وہ فوراً ( موجود یا ظاہر ) ہو جاتی ہے ( اور ہوتی چلی جاتی ہے )