Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ‏ ﴿4﴾
یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے ۔
ان الهكم لواحد
Indeed, your God is One,
Yaqeenan tum sab ka mabood aik hi hai.
تمہارا معبود ایک ہی ہے ۔
بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے ،
تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے 2
بے شک تمہارا معبود ایک ہی ہے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :2 یہ وہ حقیقت ہے جس پر مذکورہ صفات کے حامل فرشتوں کی قسم کھائی گئی ہے ۔ گویا دوسرے الفاظ میں یہ فرمایا گیا ہے کہ یہ پورا نظام کائنات جو اللہ کی بندگی میں چل رہا ہے ، اور اس کائنات کے وہ سارے مظاہر جو اللہ کی بندگی سے انحراف کرنے کے برے نتائج انسانوں کے سامنے لاتے ہیں ، اور اس کائنات کے اندر یہ انتظام کہ ابتدائے آفرینش سے آج تک پے در پے ایک ہی حقیقت کی یاد دہانی مختلف طریقوں سے کرائی جا رہی ہے ، یہ سب چیزیں اس بات پر گواہ ہیں کہ انسانوں کا اِلٰہ صرف ایک ہی ہے ۔ اِلٰہ کے لفظ کا اطلاق دو معنوں پر ہوتا ہے ۔ ایک وہ معبود جس کی بالفعل بندگی و عبادت کی جا رہی ہو ۔ دوسرے وہ معبود جو فی الحقیقت اس کا مستحق ہو کہ اس کی بندگی و عبادت کی جائے ۔ یہاں الٰہ کا لفظ دوسرے معنی میں استعمال کیا گیا ہے ، کیونکہ پہلے معنی میں تو انسانوں نے دوسرے بہت سے الٰہ بنا رکھے ہیں ۔ اسی بنا پر ہم نے اِلٰہ کا ترجمہ معبود حقیقی کیا ہے ۔