Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَوَاكِهُ‌ۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ‏ ﴿42﴾
۔ ( ہر طرح ) کے میوے ، اور باعزت و اکرام ہونگے ۔
فواكه و هم مكرمون
Fruits; and they will be honored
( her tarah kay ) meway aur ba-izzat-o-ikraam hongay.
میوے ہیں ، ان کی پوری پوری عزت ہوگی ۔
میوے ( ف٤۲ ) اور ان کی عزت ہوگی ،
ہر طرح کی لذیذ چیزیں 23 ۔
۔ ( ہر قسم کے ) میوے ہوں گے ، اور ان کی تعظیم و تکریم ہوگی
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :23 اس میں ایک لطیف اشارہ اس طرف بھی ہے کہ جنت میں کھانا غذا کے طور پر نہیں بلکہ لذت کے لیے ہو گا ۔ یعنی وہاں کھانا اس غرض کے لیے نہ ہو گا کہ جسم کے تحلیل شدہ اجزاء کی جگہ دوسرے اجزاء غذا کے ذریعہ فراہم کیے جائیں ، کیونکہ اس ابدی زندگی میں سرے سے اجزائے جسم تحلیل ہی نہ ہوں گے ، نہ آدمی کو بھوک لگے گی جو اس دنیا میں تحلیل کے عمل کی وجہ سے لگتی ہے ، اور نہ جسم اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے غذا مانگے گا ۔ اسی بنا پر جنت کے ان کھانوں کے لیے فواکہ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کے مفہوم میں تغذیہ کے بجائے تلذُّذ کا پہلو نمایاں ہے ۔