Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ‏ ﴿89﴾
اور کہا میں تو بیمار ہوں ۔
فقال اني سقيم
And said, "Indeed, I am [about to be] ill."
Aur kaha mein to beemar hun.
اور کہا کہ : میری طبیعت خراب ہے ۔ ( ١٦ )
پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں ( ف۸۷ )
اور کہا میری طبیعت خراب ہے 49
اور کہا: میری طبیعت مُضمحِل ہے ( تمہارے ساتھ میلے پر نہیں جاسکتا )
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :49 یہ ان تین باتوں میں سے ایک ہے جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی زندگی میں یہ تین جھوٹ بولے تھے ۔ حالانکہ اس بات کو جھوٹ ، یا خلاف واقعہ کہنے کے لیے پہلے کسی ذریعہ سے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ تھی اور انہوں نے محض بہانے کے طور پر یہ بات بنا دی تھی ۔ اگر اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے تو خواہ مخواہ اسے جھوٹ آخر کس بنا پر قرار دے دیا جائے ۔ اس مسئلے پر تفصیلی بحث ہم تفہیم القرآن جلد سوم ( صفحہ 167 ۔ 168 ) میں کر چکے ہیں ، اور مزید بحث رسائل و مسائل ، جلد دوم ( صفحہ 35 تا 39 ) میں کی گئی ہے ۔