Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ‏ ﴿137﴾
اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو ۔
و انكم لتمرون عليهم مصبحين
And indeed, you pass by them in the morning
Aur tum to subha honey per unn ki bastiyon kay pass say guzartay ho.
اور ( اے مکہ والو ! ) تم ان ( کی بستیوں ) پر سے گذرا کرتے ہو ، ( کبھی ) صبح ہوتے ۔
اور بیشک تم ( ف۱۲۲ ) ان پر گزرتے ہو صبح کو ،
آج تم شب و روز ان کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو 76 ۔
اور بے شک تم لوگ اُن ( کی اُجڑی بستیوں ) پر ( مَکّہ سے ملکِ شام کی طرف جاتے ہوئے ) صبح کے وقت بھی گزرتے ہو
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :76 اشارہ ہے اس امر کی طرف کہ قریش کے تاجر شام و فلسطین کی طرف جاتے ہوئے شب و روز اس علاقے سے گزرتے تھے جہاں قوم لوط کی تباہ شدہ بستیاں واقع تھیں ۔