Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿147﴾
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیادہ آدمیوں کی طرف بھیجا ۔
و ارسلنه الى ماة الف او يزيدون
And We sent him to [his people of] a hundred thousand or more.
Aur hum ney unhen aik lakh bulkay aur ziyadah aadmiyon ki taraf bheja.
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ ، بلکہ اس سے بھی زیادہ لوگوں کے پاس پیغمبر بنا کر بھیجا تھا ۔
اور ہم نے اسے ( ف۱۳۳ ) لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ ،
اس کے بعد ہم نے اسے ایک لاکھ ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا 84 ،
اور ہم نے انہیں ( اَرضِ موصل میں قومِ نینوٰی کے ) ایک لاکھ یا اس سے زیادہ افراد کی طرف بھیجا تھا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :84 ایک لاکھ یا اس سے زائد کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کی تعداد میں شک تھا ، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی ان کی بستی کو دیکھتا تو یہی اندازہ کرتا کہ اس شہر کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہی ہو گی ، کم نہ ہو گی ۔ اغلب یہ ہے کہ یہ وہی بستی تھی جس کو چھوڑ کر حضرت یونس بھاگے تھے ۔ ان کے جانے کے بعد عذاب آتا دیکھ کر جو ایمان اس بستی کے لوگ لے آئے تھے اس کی حیثیت صرف توبہ کی تھی جسے قبول کر کے عذاب ان پر سے ٹال دیا گیا تھا ۔ اب حضرت یونس علیہ السلام دوبارہ ان کی طرف بھیجے گئے تاکہ وہ نبی پر ایمان لا کر باقاعدہ مسلمان ہو جائیں ۔ اس مضمون کو سمجھنے کے لیے سورہ یونس ، آیت 98 نگاہ میں رہنی چاہیے ۔