Surah

Information

Surah ID #37
Total Verses 182 Ayaat
Rukus 5
Sajdah 0
Actual Order #56
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 37: As-Saffat Ayat #146
وَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍ‌ۚ‏ ﴿146﴾
And We caused to grow over him a gourd vine.
اور ان پر سایہ کرنے والا ایک بیل دار درخت ہم نے اگاہ دیا ۔

More translations & tafseer

و انبتنا عليه شجرة من يقطين
And We caused to grow over him a gourd vine.
Aur unn per saya kerney wala aik bel daar darakht hum ney uga diya.
اور ان کے اوپر ایک بیل دار درخت اگا دیا ۔
اور ہم نے اس پر ( ف۱۳۱ ) کدو کا پیڑ اگایا ( ف۱۳۲ )
اور اس پر ایک بیلدار درخت اگا دیا 83 ۔
اور ہم نے ان پر ( کدّو کا ) بیل دار درخت اُگا دیا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :83 اصل الفاظ ہیں شَجَرَۃً مِّنْ یَّقْطِیْن ۔ یقطین عربی زبان میں ایسے درخت کو کہتے ہیں جو کسی تنے پر کھڑا نہیں ہوتا بلکہ بیل کی شکل میں پھیلتا ہے ، جیسے ، کدو ، تربوز ، ککڑی وغیرہ بہرحال وہاں کوئی ایسی بیل معجزانہ طریقہ پر پیدا کر دی گئی تھی جس کے پتے حضرت یونس پر سایہ بھی کریں اور جس کے پھل ان کے لیے بیک وقت غذا کا کام بھی دیں اور پانی کا کام بھی ۔