Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يَّوۡمَ تَبۡيَضُّ وُجُوۡهٌ وَّتَسۡوَدُّ وُجُوۡهٌ  ؕ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اسۡوَدَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ اَكَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ‏ ﴿106﴾
جس دن بعض چہرے سفید ہونگے اور بعض سیاہ ، سیاہ چہرےوالوں ( سے کہا جائے گا ) کہ کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کُفر کیا؟ اب اپنے کفر کا عذاب چکھّو ۔
يوم تبيض وجوه و تسود وجوه فاما الذين اسودت وجوههم اكفرتم بعد ايمانكم فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون
On the Day [some] faces will turn white and [some] faces will turn black. As for those whose faces turn black, [to them it will be said], "Did you disbelieve after your belief? Then taste the punishment for what you used to reject."
Jiss din baaz chehray safaid hongay aur baaz siyah, siyah chehray walon ( say kaha jayega ) kay kiya tum ney eman laney kay baad kufur kiya? Abb apney kufur ka azab chakho.
اس دن جب کچھ چہرے چمکتے ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ پڑجائیں گے ۔ چنانچہ جن لوگوں کے چہرے سیاہ پڑجائیں گے ان سے کہا جائے گا کہ : کیا تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر اختیار کرلیا؟ ( ٣٦ ) لو پھر اب مزہ چکھو اس عذاب کا ، کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے ۔
جس دن کچھ منہ اونجالے ہوں گے اور کچھ منہ کالے تو وہ جن کے منہ کالے ہوئے ( ف۱۹۵ ) کیا تم ایمان لاکر کافر ہوئے ( ف۱۹٦ ) تو اب عذاب چکھو اپنے کفر کا بدلہ ،
جب کہ کچھ لوگ سرخ رو ہوں گے اور کچھ لوگوں کا منہ کالا ہوگا ۔ جن کا منہ کالا ہوگا ( ان سے کہا جائے گا کہ ) نعمتِ ایمان پانے کے بعد بھی تم نے کافرانہ رویہ اختیار کیا ؟ اچھا تو اب اس کفران نعمت کے صلہ میں عذاب کا مزہ چکھو ۔
جس دن کئی چہرے سفید ہوں گے اور کئی چہرے سیاہ ہوں گے ، تو جن کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے ( ان سے کہا جائے گا: ) کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا؟ تو جو کفر تم کرتے رہے تھے سواس کے عذاب ( کا مزہ ) چکھ لو