Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
هٰذَا ۙ فَلۡيَذُوۡقُوۡهُ حَمِيۡمٌ وَّغَسَّاقٌ ۙ‏ ﴿57﴾
یہ ہے پس اسے چکھیں گرم پانی اور پیپ ۔
هذا فليذوقوه حميم و غساق
This - so let them taste it - is scalding water and [foul] purulence.
Yeh hai pus issay chakhen garum paani aur peep.
یہ ہے کھولتا ہوا پانی اور پیپ ، اب وہ اس کا مزہ چکھیں ۔
ان کو یہ ہے تو اسے چکھیں کھولتا پانی اور پیپ ( ف۷۸ )
یہ ہے ان کے لیے ، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ 54 لہو
یہ ( عذاب ہے ) پس انہیں یہ چکھنا چاہئے کھولتا ہوا پانی ہے اور پیپ ہے
سورة صٓ حاشیہ نمبر :54 اصل میں لفظ غَسَّاق استعمال ہو ا ہے جس کے کئی معنی اہل لغت نے بیان کیے ہیں ۔ ایک معنی جسم سے نکلنے والی رطوبت کے ہیں جو پیپ ، لہو ، کچ لہو وغیرہ کی شکل میں ہو ، اس میں آنسو بھی شامل ہیں ۔ دوسرے معنی انتہائی سرد چیز کے ہیں ۔ اور تیسرے معنی انتہائی بدبو دار متعفّن چیز کے ۔ لیکن اس لفظ کا عام استعمال پہلے ہی معنی میں ہوتا ہے ، اگرچہ باقی دونوں معنی بھی لغت کے اعتبار سے درست ہیں ۔