Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
لَنۡ يَّضُرُّوۡكُمۡ اِلَّاۤ اَذًى‌ؕ وَاِنۡ يُّقَاتِلُوۡكُمۡ يُوَلُّوۡكُمُ الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يُنۡصَرُوۡنَ‏ ﴿111﴾
یہ تمہیں ستانے کے سوا اور زیادہ کچھ ضرر نہیں پہنچا سکتے ، اگر لڑائی کا موقعہ آجائے تو پیٹھ موڑ لیں گے ، پھر مدد نہ کئے جائیں گے ۔
لن يضروكم الا اذى و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار ثم لا ينصرون
They will not harm you except for [some] annoyance. And if they fight you, they will show you their backs; then they will not be aided.
Yeh tumhen sataney kay siwa aur ziyada kuch zarar nahi phoncha saktay agar laraee kay moqa aajaye to peeth mor len gay phir madad na kiye jayen gay.
وہ تھوڑا بہت ستانے کے سوا تمہیں کوئی نقصان ہرگز نہیں پہنچا سکیں گے ، اور اگر وہ تم سے لڑیں گے بھی تو تمہیں پیٹھ دکھا جائیں گے ، پھر انہیں کوئی مدد بھی نہیں پہنچے گی ۔
وہ تمہارے کچھ نہ بگاڑیں گے مگر یہی ستانا ( ف۲۰۲ ) اور اگر تم سے لڑیں تو تمہارے سامنے سے پیٹھ پھیر جائیں گے ( ف۲۰۳ ) پھر ان کی مدد نہ ہوگی ،
یہ تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکتے ، زیادہ سے زیادہ بس کچھ ستا سکتے ہیں ۔ اگر یہ تم سے لڑیں گے تو مقابلہ میں پیٹھ دکھائیں گے ، پھر ایسے بے بس ہوں گے کہ کہیں سے ان کو مدد نہ ملے گی ۔
یہ لوگ ستانے کے سوا تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ، اور اگر یہ تم سے جنگ کریں تو تمہارے سامنے پیٹھ پھیر جائیں گے ، پھر ان کی مدد ( بھی ) نہیں کی جائے گے