Surah

Information

Surah # 38 | Verses: 88 | Ruku: 5 | Sajdah: 1 | Chronological # 38 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
مَا كَانَ لِىَ مِنۡ عِلۡمٍۢ بِالۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰٓى اِذۡ يَخۡتَصِمُوۡنَ‏ ﴿69﴾
مجھے ان بلند قدر فرشتوں کی ( بات چیت کا ) کوئی علم ہی نہیں جبکہ وہ تکرار کر رہے تھے ۔
ما كان لي من علم بالملا الاعلى اذ يختصمون
I had no knowledge of the exalted assembly [of angels] when they were disputing [the creation of Adam].
Mujhay unn buland qadar farishton ki ( baat cheet ka ) koi ilm hi nahi jabkay woh takraar ker rahey thay.
مجھے عالم بالا کی باتوں کا کچھ علم نہیں تھا جب وہ ( فرشتے ) سوال و جواب کر رہے تھے ۔ ( ٢٧ )
مجھے عالم بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھے ( ف۹۱ )
۔ ( ان سے کہو ) ‘’ مجھے اس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا ۔
مجھے تو ( اَزخود ) عالمِ بالا کی جماعتِ ( ملائکہ ) کی کوئی خبر نہ تھی جب وہ ( تخلیقِ آدم کے بارے میں ) بحث و تمحیص کر رہے تھے