Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَيُسَارِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡرٰتِ ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿114﴾
یہ اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان بھی رکھتے ہیں ، بھلائیوں کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں ۔ یہ نیک بخت لوگوں میں سے ہیں ۔
يؤمنون بالله و اليوم الاخر و يامرون بالمعروف و ينهون عن المنكر و يسارعون في الخيرت و اولىك من الصلحين
They believe in Allah and the Last Day, and they enjoin what is right and forbid what is wrong and hasten to good deeds. And those are among the righteous.
Yeh Allah Taalaa per aur qayamat kay din per eman bhi rakhtay hain bhalaiyon ka hukum kertay hain aur buraiyon say roktay hain aur bhalaee kay kaamon mein jaldi kertay hain. Yeh nek bakht logon mein say hain.
یہ لوگ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، اچھائی کی تلقین کرتے اور برائی سے روکتے ہیں ، اور نیک کاموں کی طرف لپکتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا شمار صالحین میں ہے ۔
اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں ( ف۲۱۰ ) اور نیک کاموں پر دوڑتے ہیں ، اور یہ لوگ لائق ہیں ،
اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، نیکی کا حکم دیتے ہیں ، برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سر گرم رہتے ہیں ۔ یہ صالح لوگ ہیں ۔
وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں میں تیزی سے بڑھتے ہیں ، اور یہی لوگ نیکوکاروں میں سے ہیں