Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـــًٔا  ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ‌ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏ ﴿116﴾
کافروں کو ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے ہاں کچھ کام نہ آئیں گی ، یہ جہنّمی ہیں جو ہمیشہ اسی میں پڑے رہیں گے ۔
ان الذين كفروا لن تغني عنهم اموالهم و لا اولادهم من الله شيا و اولىك اصحب النار هم فيها خلدون
Indeed, those who disbelieve - never will their wealth or their children avail them against Allah at all, and those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
Kafiron ko unn kay maal aur unn ki aulad Allah kay haan kuch kaam na aayen gi yeh to jahannumi hain jo hamesha issi mein paray rahen gay.
۔ ( اس کے برعکس ) جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، اللہ کے مقابلے میں نہ ان کے مال ان کے کچھ کام آئیں گے ، نہ اولاد ، وہ دوزخی لوگ ہیں ، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
وہ جو کافر ہوئے ان کے مال اور اولاد ( ف۲۱۲ ) ان کو اللہ سے کچھ نہ بچالیں گے اور وہ جہنمی ہیں ان کو ہمیشہ اس میں رہنا ( ف۲۱۳ )
رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کا رویّہ اختیار کیا تو اللہ کے مقا بلہ میں ان کو نہ ان کا مال کچھ کام دے گا نہ اولاد ، وہ تو آگ میں جانے والے لوگ ہیں اور آگ ہی میں ہمیشہ رہیں گے ۔
یقینا جن لوگوں نے کفر کیا ہے نہ ان کے مال انہیں اللہ ( کے عذاب ) سے کچھ بھی بچا سکیں گے اور نہ ان کی اولاد ، اور وہی لوگ جہنمی ہیں ، جو اس میں ہمیشہ رہیں گے