Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ‌ ؕ ذٰ لِكَ جَزٰٓؤُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۖۚ‏ ﴿34﴾
ان کے لئیے ان کے رب کے پاس ( ہر ) وہ چیز ہے جو یہ چاہیں نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے ۔
لهم ما يشاءون عند ربهم ذلك جزؤا المحسنين
They will have whatever they desire with their Lord. That is the reward of the doers of good -
Unn kay liye unn kay rab kay pass ( her ) woh cheez hai jo yeh chahyen nek logon ka yeh hi badla hai.
ان کو اپنے پروردگار کے پاس ہر وہ چیز ملے گی جو وہ چاہیں گے ۔ یہ ہے نیک لوگوں کا بدلہ
یہی ڈر والے ہیں ، ان کے لیے ہے ، جو وہ چاہیں اپنے رب کے پاس ، نیکوں کا یہی صلہ ہے ،
انہیں اپنے رب کے ہاں وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے 53 ۔ یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزا ۔
اُن کے لئے وہ ( سب نعمتیں ) ان کے رب کے پاس ( موجود ) ہیں جن کی وہ خواہش کریں گے ، یہی محسنوں کی جزا ہے
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :53 یہ بات ملحوظ رہے کہ یہاں فی ا لجنّۃ ( جنت میں ) نہیں بلکہ عِنْدَ رَبِّھِمْ ( ان کے رب کے ہاں ) کے الفاظ ارشاد ہوئے ہیں ۔ اور ظاہر ہے کہ اپنے رب کے ہاں تو بندہ مرنے کے بعد ہی پہنچ جاتا ہے ۔ اس لیے آیت کا منشا یہ معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں پہنچ کر ہی نہیں بلکہ مرنے کے وقت سے دخول جنت تک کے زمانے میں بھی مومن صالح کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ یہی رہے گا ۔ وہ عذاب برزخ سے ، روز قیامت کی سختیوں سے ، حساب کی سخت گیری سے ، میدان حشر کی رسوائی سے ، اپنی کوتاہیوں اور قصوروں پر مواخذہ سے لازماً بچنا چاہے گا اور اللہ جل شانہ اس کی یہ ساری خواہشات پوری فرمائے گا ۔