Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لِيُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِىۡ عَمِلُوۡا وَيَجۡزِيَهُمۡ اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿35﴾
تاکہ اللہ تعالٰی ان سے ان کے برے عملوں کو دور کر دے اور جو نیک کام انہوں نے کئیے ہیں ان کا اچھا بدلہ عطا فرمائے ۔
ليكفر الله عنهم اسوا الذي عملوا و يجزيهم اجرهم باحسن الذي كانوا يعملون
That Allah may remove from them the worst of what they did and reward them their due for the best of what they used to do.
Takay Allah Taalaa unn say unn kay buray amalon ko door ker dey aur jo nek kaam unhon ney kiyey hain unn ka acha badla ata farmaye.
تاکہ انہوں نے جو بدترین کام کئے تھے اللہ ان کا کفارہ کردے ، اور جو بہترین کام کرتے رہے تھے ان کا ثواب انہیں عطا فرمائے ۔
تاکہ اللہ ان سے اتار دے برے سے برا کام جو انہوں نے کیا اور انہیں ان کے ثواب کا صلہ دے اچھے سے اچھے کام پر ( ف۸۲ ) جو وہ کرتے تھے ،
تاکہ جو بد ترین اعمال انہوں نے کیے تھے انہیں اللہ ان کے حساب سے ساقط کر دے اور جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے انکے لحاظ سے انکو اجر عطا فرمائے 54 ۔
تاکہ اللہ اُن کی خطاؤں کو جو انہوں نے کیں اُن سے دور کر دے اور انہیں ان کا ثواب اُن نیکیوں کے بدلہ میں عطا فرمائے جو وہ کیا کرتے تھے
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :54 نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جو لوگ ایمان لائے تھے ، زمانہ جاہلیت میں ان سے اعتقادی اور اخلاقی دونوں ہی طرح کے بد ترین گناہ سرزد ہو چکے تھے ۔ اور ایمان لانے کے بعد انہوں نے صرف یہی ایک نیکی نہ کی تھی کہ اس جھوٹ کو چھوڑ دیا جسے وہ پہلے مان رہے تھے اور وہ سچائی قبول کر لی جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش فرمایا تھا ، بلکہ مزید براں انہوں نے اخلاق ، عبادات اور معاملات میں بہترین اعمال صالحہ انجام دیے تھے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے وہ بدترین اعمال جو جاہلیت میں ان سے سرزد ہوئے تھے ان کے حساب سے محو کر دیے جائیں گے ، اور ان کو انعام ان اعمال کے لحاظ سے دیا جائے گا جو ان کے نامہ اعمال میں سب سے بہتر ہوں گے ۔