Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَمَنۡ يَّهۡدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ مُّضِلٍّ‌ ؕ اَ لَيۡسَ اللّٰهُ بِعَزِيۡزٍ ذِى انتِقَامٍ‏ ﴿37﴾
اور جسے وہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ۔ کیا ، اللہ تعالٰی غالب اور بدلہ لینے والا نہیں ہے؟
و من يهد الله فما له من مضل اليس الله بعزيز ذي انتقام
And whoever Allah guides - for him there is no misleader. Is not Allah Exalted in Might and Owner of Retribution?
Aur jissay woh hidayat day ussay koi gumrah kerney wala nahi kiya Allah Taalaa ghalib aur badla lenay wala nahi hai?
اور جسے اللہ راہ راست پر لے آئے اسے کوئی راستے سے بھٹکانے والا نہیں ۔ کیا اللہ زبردست ، انتقام لینے والا نہیں؟
اور جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی بہکانے والا نہیں ، کیا اللہ عزت والا بدلہ لینے والا نہیں ( ف۸۵ )
اور جسے وہ ہدایت دے اسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں ، کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے ؟ 56 ۔
اور جسے اللہ ہدایت سے نواز دے تو اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ۔ کیا اللہ بڑا غالب ، انتقام لینے والا نہیں ہے
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :56 یعنی یہ بھی ہدایت سے ان کی محرومی ہی کا کرشمہ ہے کہ ان احمقوں کو اپنے ان معبودوں کی طاقت و عزت کا تو بڑا خیال ہے ۔ مگر انہیں اس بات کا خیال کبھی نہیں آتا کہ اللہ بھی کوئی زبردست ہستی ہے اور شرک کر کے اس کی جو توہین یہ کر رہے ہیں اس کی بھی کوئی سزا انہیں مل سکتی ہے ۔