Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاَنِيۡبُوۡۤا اِلٰى رَبِّكُمۡ وَاَسۡلِمُوۡا لَهٗ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَكُمُ الۡعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ‏ ﴿54﴾
تم ( سب ) اپنے پروردگار کی طرف جھک پڑو اور اس کی حکم برداری کئیے جاؤ اس سے قبل کہ تمہارے پاس عذاب آجائے اور پھر تمہاری مدد نہ کی جائے ۔
و انيبوا الى ربكم و اسلموا له من قبل ان ياتيكم العذاب ثم لا تنصرون
And return [in repentance] to your Lord and submit to Him before the punishment comes upon you; then you will not be helped.
Tum ( sab ) apnay perwerdigar ki taraf jhuk paro aur uss ki hukum bardaari kiye jao iss say qabal kay tumharay pass azab aajaye aur phir tumhari madad na ki jaye.
اور تم اپنے پروردگار سے لو لگاؤ ، اور اس کے فرماں بردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تمہارے پاس عذاب آ پہنچے ، پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی ۔
اور اپنے رب کی طرف رجوع لاؤ ( ف۱۲۳ ) اور اس کے حضور گردن رکھو ( ف۱۲٤ ) قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہاری مدد نہ ہو ،
پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اس سے قبل کہ تم پر عذاب آ جائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکے ۔
اور تم اپنے رب کی طرف توبہ و انابت اختیار کرو اور اس کے اطاعت گزار بن جاؤ قبل اِس کے کہ تم پر عذاب آجائے پھر تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی