Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اَنۡ تَقُوۡلَ نَفۡسٌ يّٰحَسۡرَتٰى عَلٰى مَا فَرَّطْتُّ فِىۡ جَنۡۢبِ اللّٰهِ وَاِنۡ كُنۡتُ لَمِنَ السّٰخِرِيۡنَۙ‏ ﴿56﴾
۔ ( ایسا نہ ہو کہ ) کوئی شخص کہے ہائے افسوس! اس بات پر کہ میں نے اللہ تعالٰی کے حق میں کوتاہی کی بلکہ میں تو مذاق اڑانے والوں میں ہی رہا ۔
ان تقول نفس يحسرتى على ما فرطت في جنب الله و ان كنت لمن السخرين
Lest a soul should say, "Oh [how great is] my regret over what I neglected in regard to Allah and that I was among the mockers."
( Aisa na ho kay ) koi shaks kahey haaye afsos! Iss baat per kay mein ney Allah Taalaa kay haq mein kotahee ki bulkay mein to mazaq uraney walon mein hi raha.
کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی شخص کو یہ کہنا پڑے کہ : ’’ ہائے افسوس میری اس کوتاہی پر جو میں نے اللہ کے معاملے میں برتی ! اور سی بات یہ کہ میں تو ( اللہ تعالیٰ کے احکام کا ) مذاق اڑانے والوں میں شامل ہوگیا تھا ۔ ‘‘
کہ کہیں کوئی جان یہ نہ کہے کہ ہائے افسوس! ان تقصیروں پر جو میں نے اللہ کے بارے میں کیں ( ف۱۲۷ ) اور بیشک میں ہنسی بنایا کرتا تھا ( ف۱۲۸ )
کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں کوئی شخص کہے ‘’ افسوس میری اس تقصیر پر جو میں اللہ کی جناب میں کرتا رہا ، بلکہ میں تو الٹا مذاق اڑانے والوں میں شامل تھا ۔
۔ ( ایسا نہ ہو ) کہ کوئی شخص کہنے لگے: ہائے افسوس! اس کمی اور کوتاہی پر جو میں نے اللہ کے حقِ ( طاعت ) میں کی اور میں یقیناً مذاق اڑانے والوں میں سے تھا