Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَيُنَجِّىۡ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا بِمَفَازَتِهِمۡ لَا يَمَسُّهُمُ السُّوۡٓءُ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏ ﴿61﴾
اور جن لوگوں نے پرہیزگاری کی انہیں اللہ تعالٰی ان کی کامیابی کے ساتھ بچا لے گا ، انہیں کوئی دکھ چھو بھی نہ سکے گا اور نہ وہ کسی طرح غمگین ہو نگے ۔
و ينجي الله الذين اتقوا بمفازتهم لا يمسهم السوء و لا هم يحزنون
And Allah will save those who feared Him by their attainment; no evil will touch them, nor will they grieve.
Aur jin logon ney perhezgari ki unhen Allah Taalaa unn ki kamyabi kay sath bacha ley ga unhen koi dukh choo bhi na sakay ga aur na woh kissi tarah ghumgeen hongay.
اور جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا ہے ، اللہ ان کو نجات دے کر ان کی مراد کو پہنچا دے گا ، انہیں کوئی تکلیف چھوے گی بھی نہیں ، اور نہ انہیں کسی بات کا غم ہوگا
اور اللہ بچائے گا پرہیزگاروں کو ان کی نجات کی جگہ ( ف۱۳٤ ) نہ انہیں عذاب چھوئے اور نہ انہیں غم ہو ،
اس کے برعکس جن لوگوں نے یہاں تقویٰ کیا ہے ان کے اسباب کامیابی کی وجہ سے اللہ ان کو نجات دے گا ، ان کو نہ کوئی گزند پہنچے گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
اور اللہ ایسے لوگوں کو جنہوں نے پرہیزگاری اختیار کی ہے اُن کی کامیابی کے ساتھ نجات دے گا نہ انہیں کوئی برائی پہنچے گی اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے