Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاَشۡرَقَتِ الۡاَرۡضُ بِنُوۡرِ رَبِّهَا وَوُضِعَ الۡكِتٰبُ وَجِآىْ َٔ بِالنَّبِيّٖنَ وَالشُّهَدَآءِ وَقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ بِالۡحَقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏ ﴿69﴾
اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی نامہ اعمال حاضر کئے جائیں گے نبیوں اور گواہوں کو لایا جائے گا اور لوگوں کے درمیان حق حق فیصلے کر دیئے جائیں گے اور وہ ظلم نہ کیےجائیں گے ۔
و اشرقت الارض بنور ربها و وضع الكتب و جايء بالنبين و الشهداء و قضي بينهم بالحق و هم لا يظلمون
And the earth will shine with the light of its Lord, and the record [of deeds] will be placed, and the prophets and the witnesses will be brought, and it will be judged between them in truth, and they will not be wronged.
Aur zamin apney perwerdigar ka noor say jagmaga uthay gi naam-e-aemaal hazir kiyey jayen gay nabiyon aur gawahon ko ko laya jayega aur logon kay darmiyan haq haq faislay ker diyey jayen gay aur woh zulm na kiyey jayen gay.
اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے چمک اٹھے گی اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیا جائے گا ۔ اور انبیاء اور سب گواہوں کو حاضر کردیا جائے گا اور لوگوں کے درمیان بالکل برحق فیصلہ کیا جائے گا ۔ اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔
اور زمین جگمگا اٹھے گی ( ف۱٤۵ ) اپنے رب کے نور سے ( ف۱٤٦ ) اور رکھی جائے گی کتاب ( ف۱٤۷ ) اور لائے جائیں گے انبیاء اور یہ نبی اور اس کی امت کے ان پر گواہ ہونگے ( ف۱٤۸ ) اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا ،
زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی ، کتاب اعمال لا کر رکھ دی جائے گی ، انبیاء اور تمام گواہ 80 حاضر کر دیے جائیں گے ، لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہ ہوگا ،
اور زمینِ ( محشر ) اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی اور ( ہر ایک کے اعمال کی ) کتاب رکھ دی جائے گی اور انبیاء کو اور گواہوں کو لایا جائے گا اور لوگوں کے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور اُن پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :80 گواہوں سے مراد وہ گواہ بھی ہیں جو اس بات کی شہادت دیں گے کہ لوگوں تک اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیا گیا تھا ، اور وہ گواہ بھی جو لوگوں کے اعمال کی شہادت پیش کریں گے ۔ ضروری نہیں ہے کہ یہ گواہ صرف انسان ہی ہوں ۔ فرشتے اور جن اور حیوانات ، اور انسانوں کے اپنے اعضاء اور در و دیوار اور شجر و حجر ، سب ان گواہوں میں شامل ہوں گے ۔