Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَا يَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿70﴾
اور جس شخص نے جو کچھ کیا ہے بھرپور دے دیا جائے گا جو کچھ لوگ کر رہے ہیں وہ بخوبی جاننے والا ہے ۔
و وفيت كل نفس ما عملت و هو اعلم بما يفعلون
And every soul will be fully compensated [for] what it did; and He is most knowing of what they do.
Aur jiss shaks ney jo kuch kiya hai bharpoor dey diya jayega jo kuch log ker rahey hain woh bakhoobi jannay wala hai.
اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ۔ اور جو کچھ لوگ کرتے ہیں ۔ اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔
اور ہر جان کو اس کا کیا بھرپور دیا جائے گا اور اسے خوب معلوم جو وہ کرتے تھے ( ف۱٤۹ )
اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اس نے عمل کیا تھا اس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا ۔ لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔ ع
اور ہر شخص کو اُس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں