Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
قِيۡلَ ادۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ۚ فَبِئۡسَ مَثۡوَى الۡمُتَكَبِّرِيۡنَ‏ ﴿72﴾
کہا جائے گا کہ اب جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ جہاں ہمیشہ رہیں گے پس سرکشوں کا ٹھکانا بہت ہی برا ہے ۔
قيل ادخلوا ابواب جهنم خلدين فيها فبس مثوى المتكبرين
[To them] it will be said, "Enter the gates of Hell to abide eternally therein, and wretched is the residence of the arrogant."
Kaha jayega kay abb jahannum kay darwazon mein dakhil hojao jahan hamesha rahen gay pus sirkashon ka thikana boht hi bura hai.
کہا جائے گا کہ جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ کیونکہ بہت برا ٹھکانا ہے ان کا جو تکبر سے کام لیتے ہیں ۔
فرمایا جائے گا جاؤ جہنم کے دروازوں میں اس میں ہمیشہ رہنے ، تو کیا ہی برا ٹھکانا متکبروں کا ،
کہا جائے گا ، داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں ، یہاں اب تمہیں ہمیشہ رہنا ہے ، بڑا ہی برا ٹھکانا ہے یہ متکبروں کے لیے ۔
اُن سے کہا جائے گا: دوزخ کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ، ( تم ) اس میں ہمیشہ رہنے والے ہو ، سو غرور کرنے والوں کا ٹھکانا کتنا برا ہے