Surah

Information

Surah # 39 | Verses: 75 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 59 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ صَدَقَنَا وَعۡدَهٗ وَاَوۡرَثَنَا الۡاَرۡضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الۡجَـنَّةِ حَيۡثُ نَشَآءُ ‌ۚ فَنِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِيۡنَ‏ ﴿74﴾
یہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں پس عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے ۔
و قالوا الحمد لله الذي صدقنا وعده و اورثنا الارض نتبوا من الجنة حيث نشاء فنعم اجر العملين
And they will say, "Praise to Allah , who has fulfilled for us His promise and made us inherit the earth [so] we may settle in Paradise wherever we will. And excellent is the reward of [righteous] workers."
Yeh kahen gay kay Allah ka shukar hai jiss ney hum say apna wada poora kiya aur hamen iss zamin ka waris bana diya kay jannat mein jahan chahyen muqam ker len pus amal kerney walon ka kiya hi acha badla hai.
اور وہ ( جنتی ) کہیں گے کہ تمام تر شکر اللہ کا ہے جس نے ہم سے اپنے وعدے کو سچا کر دکھایا اور ہمیں اس سرزمین کا ایسا وارث بنا دیا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنا ٹھکانا بنا لیں ۔ ثابت ہوا کہ بہترین انعام ( نیک ) عمل کرنے والوں کا ہے ۔
اور وہ کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث کیا کہ ہم جنت میں رہیں جہاں چاہیں ، تو کیا ہی اچھا ثواب کامیوں ( اچھے کام کرنیوالوں ) کا ( ف۱۵۷ )
اور وہ کہیں گے ‘’ شکر ہے اس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا 82 ، اب ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں ۔ 83 ۔ پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے 84 ۔
اور وہ ( جنتی ) کہیں گے: تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہم سے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ہمیں سرزمینِ جنت کا وارث بنا دیا کہ ہم ( اِس ) جنّت میں جہاں چاہیں قیام کریں ، سو نیک عمل کرنے والوں کا کیسا اچھا اجر ہے
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :82 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ، صفحات 125 ، 134 ۔ 135 ، 189 تا 192 ۔ سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :83 یعنی ہم میں سے ہر ایک کو جو جنت بخشی گئی ہے وہ اب ہماری ملک ہے اور ہمیں اس میں پورے اختیارات حاصل ہیں ۔ سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :84 ہو سکتا ہے کہ یہ اہل جنت کا قول ہو ، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اہل جنت کی بات پر یہ جملہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور اضافہ ارشاد فرمایا گیا ہو ۔