Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ وَهَمَّتۡ كُلُّ اُمَّةٍۢ بِرَسُوۡلِهِمۡ لِيَاۡخُذُوۡهُ ؕ وَجَادَلُوۡا بِالۡبَاطِلِ لِيُدۡحِضُوۡا بِهِ الۡحَقَّ فَاَخَذۡتُهُمۡ فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ‏ ﴿5﴾
قوم نوح نے اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا تھا ۔ اور ہر امت نے اپنے رسول کو گرفتار کر لینے کا ارادہ کیا اور باطل کے ذریعہ کج بحثیاں کیں ، تاکہ ان سے حق کو بگاڑ دیں پس میں نے ان کو پکڑ لیا سو میری طرف سے کیسی سزا ہوئی ۔
كذبت قبلهم قوم نوح و الاحزاب من بعدهم و همت كل امة برسولهم لياخذوه و جدلوا بالباطل ليدحضوا به الحق فاخذتهم فكيف كان عقاب
The people of Noah denied before them and the [disbelieving] factions after them, and every nation intended [a plot] for their messenger to seize him, and they disputed by [using] falsehood to [attempt to] invalidate thereby the truth. So I seized them, and how [terrible] was My penalty.
Qom-e-nooh ney aur unn kay baad kay girohon ney bhi jhutlaya tha. Aur her ummat ney apnay rasool ko giriftar kerleney ka iradah kiya aur baatil kay zariyey kaj behasiyan kien takay unn say haq ko bigar den pus mein ney unn ko pakar liya so meri taraf say kaisi saza hui.
ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد بہ تسے گروہوں نے بھی ( پیغمبروں کو ) جھٹلایا تھا اور ہر قوم نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہ ارادہ کیا تھا کہ انہیں گرفتار کرلے ، اور انہوں نے باطل کا سہارا لے کر جھگڑے کیے تھے تاکہ اس کے ذریعے حق کو مٹا دیں ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ میں نے ان کو پکڑ میں لے لیا ۔ اب ( دیکھ لو کہ ) میری سزا کسی ( سخت ) تھی ۔
ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد کے گروہوں ( ف۸ ) نے جھٹلایا ، اور ہر امت نے یہ قصد کیا کہ اپنے رسول کو پکڑ لیں ( ف۹ ) اور باطل کے ساتھ جھگڑے کہ اس سے حق کو ٹال دیں ( ف۱۰ ) تو میں نے انہیں پکڑا ، پھر کیسا ہوا میرا عذاب ( ف۱۱ ) (
ان سے پہلے نوح ( علیہ السلام ) کی قوم بھی جھٹلا چکی ہے ، اور اس کے بعد بہت سے دوسرے جتھوں نے بھی یہ کام کیا ہے ۔ ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹ ی تا کہ اسے گرفتار کرے ۔ ان سب نے باطل کے ہتھیاروں سے حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ۔ مگر آخرکار میں نے ان کو پکڑ لیا ، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی ۔
اِن سے پہلے قومِ نوح نے اور اُن کے بعد ( اور ) بہت سی امتّوں نے ( اپنے رسولوں کو ) جھٹلایا اور ہر امّت نے اپنے رسول کے بارے میں ارادہ کیا کہ اسے پکڑ ( کر قتل کر دیں یا قید کر ) لیں اور بے بنیاد باتوں کے ذریعے جھگڑا کیا تاکہ اس ( جھگڑے ) کے ذریعے حق ( کا اثر ) زائل کر دیں سو میں نے انہیں ( عذاب میں ) پکڑ لیا ، پس ( میرا ) عذاب کیسا تھا؟