Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
وَقِهِمُ السَّيِّاٰتِ ؕ وَمَنۡ تَقِ السَّيِّاٰتِ يَوۡمَٮِٕذٍ فَقَدۡ رَحِمۡتَهٗ ؕ وَذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏ ﴿9﴾
انہیں برائیوں سے بھی محفوظ رکھ حق تو یہ ہے کہ اس دن تو نے جسے برائیوں سے بچا لیا اس پر تو نے رحمت کر دی اور بہت بڑی کامیابی تو یہی ہے ۔
و قهم السيات و من تق السيات يومىذ فقد رحمته و ذلك هو الفوز العظيم
And protect them from the evil consequences [of their deeds]. And he whom You protect from evil consequences that Day - You will have given him mercy. And that is the great attainment."
Enhen burayion say bhi mehfooz rakh hq to yeh hai kay uss din tu ney jissay burayion say bacha liya uss per tu ney rehmat kerdi aur boht bari kaamyabi to yehi hai.
اور ان کو ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رکھ ( 2 ) اور اس دن جسے تو نے برائیوں سے محفوظ کرلیا اس پر تو نے بڑا رحم فرمایا ۔ اور یہی زبردست کامیابی ہے ۔
اور انہیں گناہوں کی شامت سے بچالے ، اور جسے تو اس دن گناہوں کی شامت سے بچائے تو بیشک تو نے اس پر رحم فرمایا ، اور یہی بڑی کامیابی ہے ،
اور بچا دے ان کو برائیوں سے 12 ۔ جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے 13 بچا دیا اس پر تو نے بڑا رحم کیا ، یہی بڑی کامیابی ہے ۔ ع
اور اُن کو برائیوں ( کی سزا ) سے بچا لے ، اور جسے تو نے اُس دن برائیوں ( کی سزا ) سے بچا لیا سو بے شک تو نے اُس پر رحم فرمایا ، اور یہی تو عظیم کامیابی ہے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :12 سیّئات ( برائیوں ) کا لفظ تین مختلف معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور تینوں ہی یہاں مراد ہیں ۔ ایک ، غلط عقائد اور بگڑے ہوئے اخلاق اور برے اعمال ۔ دوسرے ، گمراہی اور اعمال بد کا وبال ۔ تیسرے آفات اور مصائب اور اذیتیں خواہ وہ اس دنیا کی ہوں ، یا عالم برزخ کی ، یا روز قیامت کی ۔ فرشتوں کی دعا کا مقصود یہ ہے کہ ان کو ہر اس چیز سے بچا جو ان کے حق میں بری ہو ۔ سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :13 روز قیامت کی برائیوں سے مراد میدان حشر کا ہَول ، سائے اور ہر قسم کی آسائشوں سے محرومی ، محاسبے کی سختی ، تمام خلائق کے سامنے زندگی کے راز فاش ہونے کی رسوائی ، اور دوسرے وہ تمام ذلتیں اور سختیاں ہیں جن سے وہاں مجرمین کو سابقہ پیش آنے والا ہے ۔