Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
وَاللّٰهُ يَقۡضِىۡ بِالۡحَقِّؕ وَالَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ لَا يَقۡضُوۡنَ بِشَىۡءٍؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ‏ ﴿20﴾
اور اللہ تعالٰی ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا اس کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کر سکتے بیشک اللہ تعالٰی خوب سنتا خوب دیکھتا ہے ۔
و الله يقضي بالحق و الذين يدعون من دونه لا يقضون بشيء ان الله هو السميع البصير
And Allah judges with truth, while those they invoke besides Him judge not with anything. Indeed, Allah - He is the Hearing, the Seeing.
Aur Allah Taalaa theek theek failsa ker dey ga uss kay siwa jihen yeh log pukartay hain woh kissi cheez ka bhi faisla nahi ker saktay be-shak Allah Taalaa khoob sunta khoob dekhta hai.
اور اللہ برحق فیصلے کرتا ہے اور اسے چھوڑ کر جن ( جھوٹے خداؤں ) کو یہ پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرسکتے ۔ یقیناً اللہ ہی ہے جو ہر بات سنتا ، سب کچھ دیکھتا ہے
اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے ، اور اس کے سوا جن کو ( ف٤٤ ) پوجتے ہیں وہ کچھ فیصلہ نہیں کرتے ( ف٤۵ ) بیشک اللہ ہی سنتا اور دیکھتا ہے ( ف٤٦ )
اور اللہ ٹھیک ٹھیک بے لاگ فیصلہ کریگا ۔ رہے وہ جن کو ( یہ مشرکین ) اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں ۔ بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے 33 ۔ ع
اور اللہ حق کے ساتھ فیصلہ فرماتا ہے ، اور جن ( بتوں ) کو یہ لوگ اللہ کے سوا پوجتے ہیں وہ کچھ بھی فیصلہ نہیں کر سکتے ، بے شک اللہ ہی سننے والا ، دیکھنے والا ہے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :33 یعنی تمہارے معبودوں کی طرح وہ کوئی اندھا بہرا خدا نہیں ہے جسے کچھ پتہ نہ ہو کہ جس آدمی کے معاملے کا وہ فیصلہ کر رہا ہے اس کے کیا کرتوت تھے ۔