Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
مَنۡ عَمِلَ سَيِّـئَـةً فَلَا يُجۡزٰٓى اِلَّا مِثۡلَهَا ۚ وَمَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓٮِٕكَ يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَـنَّةَ يُرۡزَقُوۡنَ فِيۡهَا بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏ ﴿40﴾
جس نے گناہ کیا ہے اسے تو برابربرابر کا بدلہ ہی ہے اور جس نے نیکی کی ہے ہو خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان والا ہو تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور وہاں بے شمار روزی پائیں گے ۔
من عمل سية فلا يجزى الا مثلها و من عمل صالحا من ذكر او انثى و هو مؤمن فاولىك يدخلون الجنة يرزقون فيها بغير حساب
Whoever does an evil deed will not be recompensed except by the like thereof; but whoever does righteousness, whether male or female, while he is a believer - those will enter Paradise, being given provision therein without account.
Jiss ney gunah kiya hai ussay to barabar barabar ka badla hi hai aur jiss ney neki ki hai khua woh mard ho ya aurat aur woh eman wala ho to yeh log jannat mein jayen gay aur wahan be-shumar rozi payen gay.
اور جس شخص نے کوئی برائی کی ہوگی ، اسے اسی کے برابر بدلہ دیا جائے گا ، اور جس نے نیک کام کیا ہوگا ، چاہے وہ مرد ہو یا عورت جبکہ وہ مومن ہو تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے وہاں انہیں بے حساب رزق دیا جائے گا ۔
جو برُا کام کرے تو اسے بدلہ نہ ملے گا مگر اتنا ہی اور جو اچھا کام کرے مرد خواه عورت اور جو مسلمان تو وہ جنت میں داخل کیے جائیں گے وہاں بےگنتی رزق پائیں گے ( ف۸۷ )
جو برائی کرے گا اس کو اتنا بدلہ ملے گا جتنی اس نے برائی کی ہوگی ۔ اور جو نیک عمل کرے گا ، خواہ وہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ہو وہ مومن ، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے جہاں ان کو بے حساب رزق دیا جائے گا ۔
جس نے برائی کی تو اسے بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر صرف اسی قدر ، اور جس نے نیکی کی ، خواہ مرد ہو یا عورت اور مومن بھی ہو تو وہی لوگ جنّت میں داخل ہوں گے انہیں وہاں بے حساب رِزق دیا جائے گا