Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
يٰقَوۡمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا مَتَاعٌ وَّاِنَّ الۡاٰخِرَةَ هِىَ دَارُ الۡقَرَارِ‏ ﴿39﴾
اے میری قوم! یہ حیات دنیا متاع فانی ہے ( یقین مانو کہ قرار ) اور ہمیشگی کا گھر تو آخرت ہی ہے ۔
يقوم انما هذه الحيوة الدنيا متاع و ان الاخرة هي دار القرار
O my people, this worldly life is only [temporary] enjoyment, and indeed, the Hereafter - that is the home of [permanent] settlement.
Aey meri qom! Yeh hayat-e-duniya matay-e-faani hai ( yaqeen mano kay qarar ) aur hameshgi ka ghar to aakhirat hi hai.
اے میری قوم ! یہ دنیوی زندگی تو بس تھوڑا سا مزہ ہے ۔ اور یقین جانو کہ آخرت ہی رہنے بسنے کا اصل گھر ہے
اے میری قوم! یہ دنیا کا جینا تو کچھ برتنا ہی ہے ( ف۸٤ ) اور بیشک وه پچھلا ہمیشہ رہنے کا گھر ہے ، ( ف۸۵ )
اے قوم ، یہ دنیا کی زندگی تو چند روزہ ہے 56 ، ہمیشہ کے قیام کی جگہ آخرت ہی ہے ۔
اے میری قوم! یہ دنیا کی زندگی بس ( چند روزہ ) فائدہ اٹھانے کے سوا کچھ نہیں اور بے شک آخرت ہی ہمیشہ رہنے کا گھر ہے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :56 یعنی اس دنیا کی عارضی دولت و خوشحالی پر پھول کر تم جو اللہ کو بھول رہے ہو ، یہ تمہاری نادانی ہے ۔