Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
وَقَالَ الَّذِىۡۤ اٰمَنَ يٰقَوۡمِ اتَّبِعُوۡنِ اَهۡدِكُمۡ سَبِيۡلَ الرَّشَادِ‌ۚ‏ ﴿38﴾
اور اس مومن شخص نے کہا کہ اے میری قوم! ( کے لوگو ) تم ( سب ) میری پیروی کرو میں نیک راہ کی طرف تمہاری رہبری کرونگا ۔
و قال الذي امن يقوم اتبعون اهدكم سبيل الرشاد
And he who believed said, "O my people, follow me, I will guide you to the way of right conduct.
Aur uss momin shaks ney kaha kay aey meri qom! ( kay logo ) tum ( sab ) meri perwi kero mein nek raah ki taraf tumhari rehbari keroon ga.
اور جو شخص ایمان لے آیا تھا اس نے کہا اے میری قوم میری بات مانو ، میں تمہیں ہدایت کے راستے پر لے جاؤں گا ۔
اور وہ ایمان والا بولا ، اے میری قوم! میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں ،
وہ شخص جو ایمان لایا تھا ، بولا اے میری قوم کے لوگو ، میری بات مانو ، میں تمہیں صحیح راستہ بتاتا ہوں ۔
اور اس شخص نے کہا جو ایمان لا چکا تھا: اے میری قوم! تم میری پیروی کرو میں تمہیں خیر و ہدایت کی راہ پر لگا دوں گا
قوم فرعون کے مرد مومن کی سہ بارہ نصیحت ۔ فرعون کی قوم کا مومن مرد جس کا ذکر پہلے گذر چکا ہے اپنی قوم کے سرکشوں خود پسندوں اور متکبروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ تم میری مانو میری راہ چلو میں تمہیں راہ راست پر ڈال دوں گا ۔ یہ اپنے اس قول میں فرعون کی طرح کاذب نہ تھا ۔ یہ تو اپنی قوم کو دھوکا دے رہا تھا اور یہ ان کی حقیقی خیر خواہی کر رہا تھا ، پھر انہیں دنیا سے بےرعبت کرنے اور آخرت کی طرف متوجہ کرنے کیلئے کہتا ہے کہ دنیا ایک ڈھل جانے والا سایہ اور فنا ہو جانے والا فائدہ ہے ۔ لازوال اور قرار و ہمیشگی والی جگہ تو اس کے بعد آنے والی آخرت ہے ۔ جہاں کی رحمت و زحمت لبدی اور غیر فانی ہے ، جہاں برائی کا بدلہ تو اس کے برابر ہی دیا جاتا ہے ہاں نیکی کا بدلہ بےحساب دیا جاتا ہے ۔ نیکی کرنے والا چاہے مرد ہو ۔ چاہے عورت ہو ۔ ہاں یہ شرط ہے کہ ہو باایمان ۔ اسے اس نیکی کا ثواب اس قدر دیا جائے گا جو بیحد وبے حساب ہو گا ۔