Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَمَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشۡرٰى لَـكُمۡ وَلِتَطۡمَٮِٕنَّ قُلُوۡبُكُمۡ بِهٖ‌ؕ وَمَا النَّصۡرُ اِلَّا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِۙ‏ ﴿126﴾
اور یہ تو محض تمہارے دل کی خوشی اور اطمینانِ قلب کے لئے ہے ، ورنہ مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہے جو غالب و حکمت والا ہے ۔
و ما جعله الله الا بشرى لكم و لتطمىن قلوبكم به و ما النصر الا من عند الله العزيز الحكيم
And Allah made it not except as [a sign of] good tidings for you and to reassure your hearts thereby. And victory is not except from Allah , the Exalted in Might, the Wise -
Aur yeh to mehaz tumharay dil ki khuwaish aur itminan-e-qalb kay liye hai werna madad to Allah hi ki taraf say hai jo ghalib aur hikmaton wala hai.
اللہ نے یہ سب انتظام صرف اس لئے کیا تھا تاکہ تمہیں خوشخبری ملے ، اور اس سے تمہارے دلوں کو اطمینان نصیب ہو ، ورنہ فتح تو کسی اور کی طرف سے نہیں ، صرف اللہ کے پاس سے آتی ہے جو مکمل اقتدار کا بھی مالک ہے ، تمام تر حکمت کا بھی مالک ۔
اور یہ فتح اللہ نے نہ کی مگر تمہاری خوشی کے لئے اور اسی لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو چین ملے
یہ بات اللہ نے تمہیں اس لیے بتا دی ہے کہ تم خوش ہو جاؤ اور تمہارے دل مطمئن ہو جائیں ۔ فتح و نصرت جو کچھ بھی ہے اللہ کی طرف سے ہے جو بڑی قوت والا اور دانا و بینا ہے ۔
اور اللہ نے اس ( مدد ) کو محض تمہارے لئے خوشخبری بنایا اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دل مطمئن ہو جائیں ، اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا غالب حکمت والا ہے