Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُلٌّ فِيۡهَاۤۙاِنَّ اللّٰهَ قَدۡ حَكَمَ بَيۡنَ الۡعِبَادِ‏ ﴿48﴾
وہ بڑے لوگ جواب دیں گے ہم تو سبھی اس آگ میں ہیں ، اللہ تعالٰی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے ۔
قال الذين استكبروا انا كل فيها ان الله قد حكم بين العباد
Those who had been arrogant will say, "Indeed, all [of us] are in it. Indeed, Allah has judged between the servants."
Woh baray log jawab den gay hum to sabhi iss aag mein hain Allah Taalaa apnay bandon kay darmiyan faislay ker chuka hai.
وہ جو بڑے بنے ہوئے تھے کہیں گے کہ ہم سب ہی اس دوزخ میں ہیں اللہ تمام بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے
وہ تکبر والے بولے ( ف۱۰۱ ) ہم سب آگ میں ہیں ( ف۱۰۲ ) بیشک اللہ بندوں میں فیصلہ فرماچکا ( ف۱۰۳ )
وہ بڑے بننے والے جواب دیں گے ہم سب یہاں ایک حال میں ہیں ، اور اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے 65 ۔
تکبر کرنے والے کہیں گے: ہم سب ہی اسی ( دوزخ ) میں پڑے ہیں بے شک اللہ نے بندوں کے درمیان حتمی فیصلہ فرما دیا ہے
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :65 یعنی ہم اور تم ، دونوں ہی سزا یافتہ ہیں ، اور اللہ کی عدالت سے جس کو جو سزا ملنی تھی مل چکی ہے ۔ اس کے فیصلے کو بدلنا ، یا اس کی دی ہوئی سزا میں کمی بیشی کر دینا اب کسی کے اختیار میں نہیں ہے ۔