یہ لوگ وہ ہیں جنہوں نے اس کتاب کو بھی جھٹلایا ہے ، اور اس ( تعلیم ) کو بھی جس کا حامل بنا کر ہم نے اپنے پیغمبر بھیجے تھے ۔ چنانچہ انہیں عنقریب پتہ لگ جائے گا
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :100
یہ ہے ان کے ٹھوکر کھانے کی اصل وجہ ۔ ان کا قرآن کو اور اللہ کے رسولوں کی لائی ہوئی تعلیمات کو نہ ماننا اور اللہ کی آیات پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کے بجائے جھگڑالو پن سے ان کا مقابلہ کرنا ، یہی وہ بنیادی سبب ہے جس نے ان کو بھٹکا دیا ہے اور ان کے لیے سیدھی راہ پر آنے کے سارے امکانات ختم کر دیے ہیں ۔