Surah

Information

Surah # 40 | Verses: 85 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 60 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 56, 57, from Madina
وَلَكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبۡلُغُوۡا عَلَيۡهَا حَاجَةً فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ وَعَلَيۡهَا وَعَلَى الۡفُلۡكِ تُحۡمَلُوۡنَؕ‏ ﴿80﴾
اور بھی تمہارے لئے ان میں بہت سے نفع ہیں اور تاکہ اپنے سینوں میں چھپی ہوئی حاجتوں کو انہی پر سواری کرکے تم حاصل کر لو اور ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو ۔
و لكم فيها منافع و لتبلغوا عليها حاجة في صدوركم و عليها و على الفلك تحملون
And for you therein are [other] benefits and that you may realize upon them a need which is in your breasts; and upon them and upon ships you are carried.
Aur bhi tumharay liye inn mein boht say nafay hain aur takay apnay seeno mein chupi hui hajaton ko inhi per sawari kerkay tum hasil kerlo aur inn chopayon per aur kashtiyon per sawar kiyey jatay ho.
اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فائدے ہیں ۔ اور ان کا مقصد یہ بھی ہے کہ تمہارے دلوں میں ( کہیں جانے کی ) جو حاجت ہو اس تک پہنچ سکو ۔ اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر اٹھا کرلے جایا جاتا ہے
اور تمہارے لیے ان میں کتنے ہی فائدے ہیں ( ف۱٦۸ ) اور اس لیے کہ تم ان کی پیٹھ پر اپنے دل کی مرادوں کو پہنچو ( ف۱٦۹ ) اور ان پر ( ف۱۷۰ ) اور کشتیوں پر ( ف۱۷۱ ) سوار ہوتے ہو ،
ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں ۔ وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم ان پر پہنچ سکو ۔ ان پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو ۔
اور تمہارے لئے ان میں اور بھی فوائد ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر ( مزید ) اُس ضرورت ( کی جگہ ) تک پہنچ سکو جو تمہارے سینوں میں ( متعین ) ہے اور ( یہ کہ ) تم اُن پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو