Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ‏ ﴿8﴾
بیشک جو لوگ ایمان لائیں اور بھلے کام کریں ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے ۔
ان الذين امنوا و عملوا الصلحت لهم اجر غير ممنون
Indeed, those who believe and do righteous deeds - for them is a reward uninterrupted.
Be-shak jo log eman layen aur bhalay kaam keren unn kay liye na khatam honey wala ajar hai.
۔ ( البتہ ) جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کے لیے بیشک ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے ۔
بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے بے انتہا ثواب ہے ( ف۱۷ )
رہے وہ لوگ جنہوں نے مان لیا اور نیک اعمال کیے ، ان کے لیے یقینا ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے 10 ۔ ع
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :10 اصل میں : اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن کے دو معنی اور بھی ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ ایسا اجر ہو گا جس میں کبھی کمی نہ آئے گی ۔ دوسرے یہ کہ وہ اجر احسان جتا جتا کر نہیں دیا جائے گا جیسے کسی بخیل کا عطیہ ہوتا ہے کہ اگر وہ جی کڑا کر کے کسی کو کچھ دیتا بھی ہے تو بار بار اس کو جتاتا ہے ۔